۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علمای بحرین
دو جوانوں کو سزائے موت کا حکم شریعت اور قانون کی خلاف ورزی ہے

حوزہ / علمائے بحرین نے ایک بیانیہ صادر کرکے دو بحرینی  شیعہ جوانوں کے سزائے موت کے حکم کو شرعا اور قانونا باطل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز  ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین نے دو بحرینی شیعہ جوانوں کی سزائے موت کے خلاف بیانیہ جاری کیا ہے۔

اس بیانیہ میں آیا ہے کہ "حکومت بحرین شرعی اور ملکی قوانین کو پس پشت ڈال کر بحرینی شہریوں پر ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے"۔

بحرینی علماء نے کہا : بحرین کی عدالت کی سزائے موت سمیت تمام فیصلے سیاست زدہ ہیں اور ان فیصلوں اور بالخصوص دو نوجوانوں کو سزائے موت سنانے کے حالیہ فیصلوں کے دلائل وحشیانہ شکنجوں کے ذریعے اعترافِ جرم ہے۔

علماء بحرین نے اس بیانیہ کے ذریعے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ عدالت  کایہ فیصلہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ شرعی اور ملک کے قوانین کے خلاف ہے اور قابل مذمت بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .